Wednesday , September 26 2018
Home / ہندوستان / وزیر اعظم نریندر مودی کا تیزرفتار ترین اصلاحات کا تیقن

وزیر اعظم نریندر مودی کا تیزرفتار ترین اصلاحات کا تیقن

نئی دہلی /16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج تیقن دیا کہ مثبت نگرانکار چوکھٹے، ٹیکس کے استحکام اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے ذریعہ ’’تیز رفتار ترین‘‘ اصلاحات کی جائیں گی، اس کے نتیجے میں ملازمتوں کے بے شمار مواقع پیدا ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت قواعد تبدیل کردے گی، ٹیکس نظام میں اصلاحات کرے گی اور صرف ضرورت مند ا

نئی دہلی /16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج تیقن دیا کہ مثبت نگرانکار چوکھٹے، ٹیکس کے استحکام اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے ذریعہ ’’تیز رفتار ترین‘‘ اصلاحات کی جائیں گی، اس کے نتیجے میں ملازمتوں کے بے شمار مواقع پیدا ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت قواعد تبدیل کردے گی، ٹیکس نظام میں اصلاحات کرے گی اور صرف ضرورت مند افراد کو سبسیڈی دی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کی رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا۔ موجودہ نظام بہت پیچیدہ ہے، اسے سادہ بنایا جائے گا، کیونکہ وہ تیزرفتار میں یقین رکھتے ہیں اور ان اصلاحات کے بغیر تیز رفتار ترقی ناممکن ہے۔ انھوں نے کہا عوامی نظام تقسیم کو ملک گیر سطح پر کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT