Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / وزیر اعظم نریندر مودی کی شریک حیات یشودا بین کا دورہ وقار آباد

وزیر اعظم نریندر مودی کی شریک حیات یشودا بین کا دورہ وقار آباد

مندر کے درشن ، عوامی پروگرام میں شرکت ، مجسمہ امبیڈکر پر گلہائے عقیدت کی پیشکشی
حیدرآباد۔14 اپریل (سیاست نیوز) وزیراعظم نریندر مودی کی شریک حیات یشودا بین نے آج وقارآباد کا دورہ کیا۔ انہوں نے وقار آباد میں ناگادیوتا مندر میں درشن کرتے ہوئے خصوصی پوجا کی۔ مودی کی شریک حیات نے مقامی افراد کی جانب سے منعقد کئے گئے مختلف پروگراموں میں شرکت کی۔ انہوں نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے مجسمہ کی نقاب کشائی انجام دی۔ وقار آباد میں جیسے ہی وزیراعظم کی شریک حیات کی آمد کی اطلاع ملی انہیں دیکھنے کے لیے مقامی افراد بڑی تعداد میں جمع ہوگئے۔ مندر اور دیگر مقامات پر انہیں ہجوم نے گھیر لیا تھا جنہیں ہٹانے کے لیے میزبانوں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔

TOPPOPULARRECENT