Saturday , June 23 2018
Home / شہر کی خبریں / وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان کا خیر مقدم

وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان کا خیر مقدم

سیکولر تنظیم کو کھل کر ساتھ دینے کا مشورہ : جناب محمد عثمان شہید کا بیان

سیکولر تنظیم کو کھل کر ساتھ دینے کا مشورہ : جناب محمد عثمان شہید کا بیان
حیدرآباد ۔ 18 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : جناب محمد عثمان شہید ایڈوکیٹ صدر آل انڈیا مسلم فرنٹ نے اپنے صحافتی بیان میں وزیر اعظم ہندوستان شری نریندر مودی کے بیان کا استقبال کیا کہ اب حکومت کسی بھی مذہب میں مداخلت نہیں کرے گی اور ہر فرد کو اپنے مذہب کے اصولوں پر چلنے اس پر عمل کرنے کی مکمل آزادی رہے گی ۔ اس طرح وزیر اعظم نے دستور کی دفعہ 25 کا احترام کیا ہے جو خوش آئند بات ہے ۔ شاید مودی جی کو اس حقیقت کو قبول کرنا پڑا کہ ہندوستان کسی ایک مذہب پر عمل پیرا نہیں ہوسکتا ۔ دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حیرت انگیز کامیابی نے بھی شائد بی جے پی کے ذہن کی تبدیلی میں اہم رول ادا کیا ہے ۔ بی جے پی اب یہ سونچنے پر مجبور ہوگئی ہے کہ ’ ہندوتوا ‘ کا ہتھیار کند ہوگیا ہے اور ’ گھر واپسی ‘ کا نعرہ خود ان کے گلے کی ہڈی بن گیا ہے ۔ شری نریندر مودی کو بھی چاہئے کہ وہ کبھی مسلمانوں کے کسی جلسے میں مدعو ہوں تو اسی طرح کا واضح تیقن دیں ۔ صدر امریکہ مسٹر اوباما کی تقریر نے بھی اپنا رنگ دکھایا ہے جب ہی تو مودی جی کو اس طرح کا تیقن اقلیتوں کو دینا پڑا ۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ اپنا سیاسی وزن محسوس کریں وہ ’ بادشاہ گر ‘ ہیں کسی بھی ’ بادشاہ ‘ کے غلام نہیں ۔ انہیں چاہئے کہ وہ کسی سیکولر تنظیم کا کھل کر ساتھ دیں تاکہ ان کی شناخت ان کے مذہب ان کی تہذیب ان کی زبان کا تحفظ ہوسکے ۔۔

TOPPOPULARRECENT