وزیر اعظم نہ بن پانے پر افسوس نہیں : اڈوانی

پٹنہ 14 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سینئر بی جے پی لیڈر ایل کے اڈوانی نے آج کہا کہ انہیں وزیر اعظم نہ بن پانے کا کوئی افسوس نہیں ہے کیونکہ انہیں تمام جماعتوں سے جو عزت ملتی ہے وہ ان کیلئے بہت ہے اور وہ اس پر شکرگزار ہیں۔ اڈوانی نے یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ملک کا وزیر اعظم نہ بن پانے کا کوئی افسوس نہیں ہے ۔ انہیں

پٹنہ 14 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سینئر بی جے پی لیڈر ایل کے اڈوانی نے آج کہا کہ انہیں وزیر اعظم نہ بن پانے کا کوئی افسوس نہیں ہے کیونکہ انہیں تمام جماعتوں سے جو عزت ملتی ہے وہ ان کیلئے بہت ہے اور وہ اس پر شکرگزار ہیں۔ اڈوانی نے یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ملک کا وزیر اعظم نہ بن پانے کا کوئی افسوس نہیں ہے ۔ انہیں پارلیمنٹ میں جو مقام حاصل ہے اور انہیں تمام سیاسی جماعتوں سے جو عزت ملتی ہے وہ ان کیلئے بہت زیادہ ہے اور وہ اس پر خوشی محسوس کرتے ہیں۔ یہ سب کچھ وزیراعظم بننے سے بہت زیادہ ہے ۔ 87 سالہ اڈوانی یہاں ایک اسکول کی تقریب میں شرکت کیلئے پہونچے تھے ۔ اڈوانی 2013 تک وزارت عظمی کی دوڑ میں شامل تھے جب چیف منسٹر گجرات نریندر مودی کو بی جے پی کی قومی عاملہ کے اجلاس میں وزارت عظمی امیدوار نامزد کردیا گیا تھا ۔ نریندر مودی حکومت کی کارکردگی سے متعلق سوال پر سابق نائب وزیر اعظم نے کہا کہ ابھی اس حکومت نے صرف چند دن ہی گذارے ہیں اور ابھی سے حکومت کی کارکردگی کا جائزہ لینا منصفانہ نہیں ہوگا ۔ تاہم انہوں نے کہا کہ حکومت اچھا کام کر رہی ہے اور اب تک اس کے کام میں کچھ بھی قابل اعتراض نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا اب تک کا کام کاج اچھا ہے اور اس کا مزید وقت گذرنے کے بعد ہی جائزہ لیا جاسکے گا ۔ تاہم اس کے اشارے بہتر ہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT