Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / وزیر اعظم نیپال کی تروپتی میں پوجا

وزیر اعظم نیپال کی تروپتی میں پوجا

تروپتی 26 اگسٹ ( پی ٹی آئی ) نیپال کے وزیر اعظم شیر بہادر دیوبا نے آج تروملا کے وینکٹیشورا مندر میں پوجا کی ۔ دیوبا ہندوستان کے چار روزہ دورہ پر ہیں۔ وہ اپنی شریک حیات اور افراد خاندان و دیگر حکام کے ساتھ یہاں آئے ہیں۔ آندھرا پردیش کے وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ کے سرینواسلو اس دورہ کے موقع پر وزیر اعظم نیپال کے ساتھ تھے ۔ مندر میں آمد کے موقع پر انتظامیہ نے ان کا روایتی استقبال کیا ۔ وزیر اعظم نیپال کو مندر انتظامیہ کی جانب سے سلک کا کپڑا پیش کیا گیا اور پرساد کے علاوہ مورتی کی ایک تصویر بھی ایگزیکیٹیو آفیسر نیل کمار سنگھل نے پیش کی ۔ وزیر اعظم نیپال نے کہا کہ انہوں نے ملک کی ترقی کیلئے پوجا کی ۔

TOPPOPULARRECENT