Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / وزیر اعظم نیپال کے اعزاز میں گورنر کا تاج فلک نما پیلس میں عشائیہ

وزیر اعظم نیپال کے اعزاز میں گورنر کا تاج فلک نما پیلس میں عشائیہ

حیدرآباد 26 اگسٹ ( این ایس ایس ) گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن نے نیپال کے وزیر اعظم شیر بہادر دیوبا کے ساتھ ان کے دورہ حیدرآباد کے موقع پر کل باہمی بات چیت کی ۔ گورنر نے دورہ کنندہ وزیر اعظم کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا ۔ شیر بہادر دیوبا اپنی شریک حیات ڈاکٹر آرزو رانا دیوبا اور 40 ارکان پر مشتمل وفد کے ساتھ دورہ ہند پر ہیں جن کے اعزاز میں گورنر نے جمعہ کو تاج فلک نما پیلس میں عشائیہ کا اہتمام کیا ۔ بعد ازاں گورنر نے نیپالی وزیراعظم کے ساتھ انفارمیشن ٹکنالوجی ‘ ای گورننس پراجیکٹ اور حکومت تلنگانہ کی جانب سے نافذ کئے جارہے دوسرے پروگراموں کے تعلق سے باہمی بات چیت میں حصہ لیا ۔ گورنر نے وزیر اعظم نیپال کو ای گورننس کے سلسلہ میں ریاستی حکومت کی جانب سے کئے ا رہے اقدامات سے واقف کروایا ۔ انہوں نے می سیوا سٹیزن سنٹر ‘ آر ٹی اے خدمات ‘ میونسپل خدمات وغیرہ سے واقف کروایا ۔ گورنر نے نیپالی وزیر اعظم کو آبپاشی پراجیکٹس کے نفاذ میں کئے جا رہے اقدامات سے واقف کروایا ۔ انہوں نے مشن کاکتیہ ‘ مشن بھاگیرتا کے علاوہ شجر کاری کے پروگرام ہریتا ہارم سے بھی انہیں واقف کروایا جس پر ریاستی حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پر عمل آوری کی جا رہی ہے ۔ ڈپٹی چیف منسٹرس محمد محمود علی ‘ کڈیم سری ہری ‘ ارکان پارلیمنٹ ڈاکٹر کے کیشو راؤ ‘ کے کویتا ‘ اے پی جتیندر ریڈی ‘ کونڈا وشویشور ریڈی ‘ حکومت کے مشیر ‘ چیف سکریٹری ‘ ڈائرکٹر جنرل پولیس کے علاوہ دیگر سینئر سرکاری عہدیداران اور دوسروں نے اس عشائیہ میں شرکت کی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT