Saturday , October 20 2018
Home / سیاسیات / وزیر اعظم نے عام ووٹروں کیساتھ قطارمیں کھڑے ہو کر ووٹ ڈالا

وزیر اعظم نے عام ووٹروں کیساتھ قطارمیں کھڑے ہو کر ووٹ ڈالا

احمد آباد 14دسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات اسمبلی انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے میں آج یہاں شہر کے رانپ علاقہ کے نشان اسکول بوتھ پر ووٹ دیا۔بی جے پی کا گڑھ کہے جانے والے سابرمتی اسمبلی حلقہ کے تحت اس بوتھ پر ووٹنگ کے لئے نریندر مودی مہاراشٹرا سے یہاں ہوائی اڈے پر آنے کے بعد دوپہر تقریبا 12 بج کر دس منٹ پر براہ راست نشان اسکول پہنچے . وہ ایک عام ووٹر کی طرح پانچ منٹ تک قطار میں کھڑے رہے ۔باہر ان کو دیکھنے کے لئے سڑک کے کنارے اور ارد گرد کے گھروں کی چھتوں پرہزاروں لوگوں کی بھیڑ مودی مودی کے نعرے لگانے لگی۔ وہ قطار میں اپنے آگے کھڑے ووٹروں سے بات کرتے رہے اور درمیان میں ہاتھ ہلا کر باہر کی بھیڑ کا نمشکار بھی کرتے رہے ۔اس موقع پر سبکدوش ہونے والے رکن اسمبلی اوربی جے پی امیدوار اروند پٹیل بھی موجود تھے ۔مسٹر مودی کی پرچی دکھانے اور ووٹر لسٹ پر اپنے نام کے سامنے دستخط کرنے پر ایک خاتون ووٹنگ عملہ نے ان کی انگلي میں سیاہی لگا دی اور انہوں نے ووٹ دیا۔

TOPPOPULARRECENT