Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / وزیر اعظم نے ہمارے تعلق سے کچھ نہیں کہا

وزیر اعظم نے ہمارے تعلق سے کچھ نہیں کہا

ہنگاموں سے پنڈت برادری زیادہ متاثر ۔کشمیری پنڈتوں کی شکایت
جموں ۔ 11 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) سرکاری ملازمیں نے ‘ آج اس بات پر ناراضگی کا اظہار کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کشمیر پر بیان کے دوران ان کے تعلق سے اظہار خیال نہیں کیا ہے حالانکہ وہی ان ہنگاموں کے اصل متاثر ہیں۔ ان ملازمین کا الزام ہے کہ وادی کشمیر میں ان کے ٹرانزٹ کیمپ پر سنگباری کی گئی تھی ۔ ریلیف کمشنر کے دفتر پر احتجاج کا آج 29 واں دن تھا ۔ کل جماعتی مائیگرنٹ رابطہ کمیٹی کے صدر نشین ونود پنڈیتا نے کہا کہ ہم مایوس ہوئے ہیں کیونکہ وزیر اعظم نے سنگباری کرنے والوں کے تعلق سے تو اظہار خیال کیا لیکن ہمارے تعلق سے ایک لفظ بھی نہیں کہا ۔ ہم ہی سنگباری کے اصل متاثر ہیں۔ لیکن ہم اپنا احتجاج جاری رکھیں گے اور امید ہے کہ ہماری جدوجہد ثمر آور ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ ان 700 افراد کا نہیں ہے جو سنگباری کر رہے ہیں بلکہ ان 700 خاندانوں کا ہے جو ان حالات سے متاثر ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT