Wednesday , September 26 2018
Home / Top Stories / وزیر اعظم و وزیر اعلی کو مسلم اکثریتی علاقوں میں بھی دورہ کرنا چاہئے : بنارس کے مسلمانوں کا مطالبہ

وزیر اعظم و وزیر اعلی کو مسلم اکثریتی علاقوں میں بھی دورہ کرنا چاہئے : بنارس کے مسلمانوں کا مطالبہ

وارانسی : ملک کے وزیر اعظم او ربنارس پارلیمانی شہر کے ممبر پارلیمان نریندر مودی ۱۴؍ اور ۱۵ جولائی کو بنارس میں رہیں گے ۔اس دوران وہ مرزا پور بھی جائیں گے ۔وارانسی کے مسلمانو ں کا کہنا ہیکہ کاش کہ مودی یا یوگی مسلم اکثریتی والے علاقوں کا دورہ کریں تو شائد پورے علاقہ کی صورت بدل جائے ۔

اگر وزیر اعظم یہاں صرف فرضی ہی پروٹوکال بھیج دیں تو دن رات ایک کرکے ضلع انتظامیہ کے اعلی افسران پورے علاقہ کی سڑکیں اورگلیاں درست کروادیں گے ۔مسلم علاقوں میں مسائل کے حل کے لئے مسلم خواتین کارپوریٹر س نے شہر کمشنر کے دفتر کا گھیراؤ بھی کیا ہے ۔ان کا الزا م ہے کہ کمشنر مسلم علاقوں میں مسائل حل نہیں کروارہے ہیں ۔وہاں کافی مسائل ہیں ۔

نریندر مودی اعظم گڑھ سے بنارس میں واقع کچنار میں عوام سے خطاب کریں گے ۔اور ۱۵؍جولائی کو مرزا پورمیں کے لئے روانہ ہوں گے ۔ہر دو دن سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔اس دوران وزیر اعظم پورانچل میں ۹۰۰؍ کروڑ روپے کی اسکیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT