Monday , January 22 2018
Home / پاکستان / وزیر اعظم پاکستان کے بیرونی سفر پر امتناع کا مطالبہ

وزیر اعظم پاکستان کے بیرونی سفر پر امتناع کا مطالبہ

لاہور 14مئی (سیاست ڈاٹ کام)پاکستان کی ایک عدالت نے آج ایک درخواست سماعت کیلئے قبول کرلی جس میں وزیر اعظم نواز شریف کے بیرون ملک سفر پر امتناع عائد کرنے کی خواہش کی گئی ہے ۔ لاہور ہائی کورٹ میں عمران علی کی درخواست سماعت کیلئے قبول کرلی۔ انہوں نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نواز شریف کے نام کا اضافہ کرنے کی درخواست کی ہے ۔ انہو ںنے ادعا کیا ہے

لاہور 14مئی (سیاست ڈاٹ کام)پاکستان کی ایک عدالت نے آج ایک درخواست سماعت کیلئے قبول کرلی جس میں وزیر اعظم نواز شریف کے بیرون ملک سفر پر امتناع عائد کرنے کی خواہش کی گئی ہے ۔ لاہور ہائی کورٹ میں عمران علی کی درخواست سماعت کیلئے قبول کرلی۔ انہوں نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نواز شریف کے نام کا اضافہ کرنے کی درخواست کی ہے ۔ انہو ںنے ادعا کیا ہے کہ نواز شریف کا نام اس فہرست میں شامل نہیںہے اس لئے وہ بیرون ملک جاسکتے ہیںکیونکہ عدالت نے 1991 میں اُن کو نااہل قرار دینے کی درخواست کی سماعت ہنوز نہیںکی ہے۔ ایک پانچ رکنی وسیع تر بنچ عدالت میں جسٹس محمد فرخ عرفان خان کی زیر صدارت تشکیل دی گئی ہے جو کل اس درخواست کی سماعت کرے گی ۔1991 میں بھی عمران علی نے لاہور ہائی کورٹ میں ایک درخواست پیش کی تھی کہ نواز شریف کو انتخابات کیلئے ناہل قرار دیا جائے کیونکہ وہ دستور کی دفعات 62 اور 63 کی تکمیل نہیں کرتے ۔

TOPPOPULARRECENT