Friday , June 22 2018
Home / ہندوستان / وزیر اعظم پر راہول گاندھی کا تبصرہ بچکانہ :جتیندر سنگھ

وزیر اعظم پر راہول گاندھی کا تبصرہ بچکانہ :جتیندر سنگھ

نئی دہلی 18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی کے غیر ملکی دوروں پر راہول گاندھی کے تبصروں کو ’’بودا ‘‘اور ’’بچکانہ‘‘ قرار دیتے ہوئے مرکزی وزیر جیتندر سنگھ نے آج سخت جوابی تنقید کی اور کانگریس قائد سے سوال کیا کہ حالیہ 56 روزہ تعطیلات کے دوران وہ کہاں تھے ۔ جیتندر سنگھ کا یہ تبصرہ جو وزیراعظم کے دفتر وزیر مملکت ہیں اس وقت برسر عام آیا جبکہ نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے وزیراعظم کے بیرونی دوروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے بیرونی دوروں کے بعد کچھ وقت ملک کے کاشتکاروں کے ساتھ بھی گذارنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی بودا اور بے حد بچکانہ تبصرہ ہے ۔ ہم تمام کو یعنی ہر ہندوستانی کو وزیراعظم پر فخر ہونا چاہئے جو بیرون ملک اپنا اہم قومی فرض ادا کرنے کیلئے گئے ہیں۔ جس انداز میں اُن کا وہاں استقبال ہوا وہ انتہائی پر جوش رد عمل تھا ۔ اس پر ہم میں سے ہر ایک کو فخر ہونا چاہئے ۔ وہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے جتیندر سنگھ نے کہا کہ لوگ راہول گاندھی کا تعطیلات کے دوران جبکہ وہ سیاسی منظر سے 56 دن تک غائب تھے ‘آتا پتہ نہیں جانتے ۔ جبکہ ہر ایک جانتا ہے کہ وزیر اعظم آج کہاں ہیں جس کے برعکس آپ کو اپنے قائد سے ایسے الزامات عائد کرتے ہوئے نہیں پوچھنا چاہئے۔ کم از کم انہیں وزیر اعظم پر فخر ہونا چاہئے کہ وہ آج جنوبی کوریا میںہیں۔

TOPPOPULARRECENT