Monday , December 11 2017
Home / سیاسیات / وزیر اعظم کا آج اپوزیشن قائدین کے ساتھ اجلاس

وزیر اعظم کا آج اپوزیشن قائدین کے ساتھ اجلاس

نئی دلی 15 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) اپوزیشن تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کے طور پر وزیر اعظم نریندر مودی نے کل بڑی سیاسی جماعتوں کے قائدین کا ایک اجلاس طلب کیا ہے تاکہ مجوزہ پارلیمنٹ بجٹ اجلاس کیلئے ان سے تعاون کی درخواست کی جائے ۔ یہ اجلاس آئندہ ہفتے شروع ہونے والا ہے ۔ مودی نے لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں تمام بڑی جماعتوں کے قائدین کو کل صبح مدعو کیا ہے ۔ حکومت کے ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ کوئی کل جماعتی اجلاس نہیں ہے اور اس اجلاس میں ان بلوں پر بھی کوئی تبادلہ خیال نہیں ہوگا جنہیں حکومت ایوان میں پیش کرتے ہوئے منظوری دلانا چاہتی ہے ۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کل کے اجلاس میں پارلیمنٹ اجلاس کی کارروائی پرسکون انداز میں چلانے ان جماعتوں سے تعاون طلب کرینگے ۔ واضح رہے کہ گذشتہ دنوں میں وزیر اعظم نے کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور نائب صدر راہول گاندھی پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ انتخابات میں شکست کا بدلہ لینے پارلیمنٹ میں بارہا خلل پیدا کر رہے ہیں۔ ان ریمارکس کے بعد اب انہوں نے بڑی اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس طلب کیا ہے ۔ کانگریس نے جوابی تنقید کرتے ہوئے وزیر اعظم پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ کانگریس کی آواز کو دبانا چاہتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT