Friday , November 16 2018
Home / شہر کی خبریں / وزیر اعظم کا آج عالمی آئی ٹی کانفرنس سے ویڈیوخطاب

وزیر اعظم کا آج عالمی آئی ٹی کانفرنس سے ویڈیوخطاب

شہر میں دواہم بین الاقوامی تقاریب کا بیک وقت اہتمام
حیدرآباد ۔ 18؍ فبروری ( پی ٹی آئی) شہر میں کل بہ ایک وقت دو کلیدی ٹکنالوجی منعقد ہوگی ۔ناسکام انڈیا ٖ لیڈر شپ فورم (آئی ایل ایف) کے علاوہ انفارمیشن ٹیکنالوجی پر 22 ویں کانفرنس ڈبلیو ایس آئی 19 فبروری سے شروع ہوں گی ۔ عالی کانفرنس برائے انفارمیشن ٹکنالوجی ملک میں پہلی مرتبہ منعقد ہو رہی ہے ۔ وزیراعظم نریندر مودی پیر کی صبح ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ اس کا افتتاح کریں گے ۔ تلنگانہ کے محکمہ انفارمیشن ٹکنالوجی کے ایک عہدیدار نے اس کانفرنس میں دنیا بھر کے اہم آئی ٹی ادارہ کے اعلی عہدیدار شرکت کریں گے ۔ ناسکام چونکہ اس عالمی کانگریس کی میزبان بھی ہے ۔ چنانچہ انڈیا لیڈرشپ فورم کا 26 واں اجلاس محدود رہے گا ۔ تلنگانہ ان دونوں کانفرنسوں کی ریاست ہے ۔ یہ دونوں کانفرنسیں پیر سے حیدرآباد انٹرنیشنل کنونشن سنٹر میں شروع ہوں گے اور جمعرات تک جاری رہیں گے ۔ ناسکام کے ویب سائیٹ پر عالمی کانفرنس برائے انفارمیشن ٹکنالوجی نے اشارہ دیا ہے کہ مرکزی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی روی شنکر پرساد اور تلنگانہ کے چیف منسٹر چند شیکھرراو بھی توقع ہے کہ اس تین روزہ کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔ علاوہ ازیں سعودی شہری صوفیا اس کانفرنس میں مرکز توجہ رہیں گی ۔ اس ملک میں دوسری مرتبہ وہ کسی کانفرنس میں شرکت کر رہی ہیں ۔ قبل ازیں وہ گذشتہ سال منعقدہ آئی ٹی آئی ممبئی میں منعقدہ ٹسٹ میں شرکت کر چکی ہیں ۔ کینیڈا کے ہندوستانی نژاد وزیر سائنسی اختراعات و اقتصادی ترقی نودیپ بیئنس ‘ بی سی سی چیرمین ہانس پال ‘ بیڈ منٹن کے قومی کوچ پولیلا گوپی چند ‘ آڈوب کے پیرمیل شانتنو نارائن سرکردہ ہندی اداکارہ دیپکا بڈکون اور ایشا فاونڈیشن کے سدگرو و دیگر مقررین میں شامل ہیں ۔ فارچون 500 کمپنیوں کے تقریباً 20 سی ای اوز و دیگر 100 سرکردہ ایگزیکیٹیوز کے علاوہ زائد از 5000 مندوبین کی اس کانفرنس میں شرکت متوقع ہے ۔

TOPPOPULARRECENT