Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / وزیر اعظم کا دورہ بی جے پی کے لیے تقویت کا باعث

وزیر اعظم کا دورہ بی جے پی کے لیے تقویت کا باعث

ریاستی حکومت کے عوام ، ذرائع ابلاغ سے اظہار تشکر ، ریاستی بی جے پی صدر ڈاکٹر لکشمن
حیدرآباد ۔ 8 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : ریاستی بی جے پی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم مودی کے دورہ حیدرآباد ، تلنگانہ ریاست میں بی جے پی کی طاقتور وسعت میں مزید فروغ کا باعث ہوگا ۔ یہاں پریس کانفرنس کے دوران ریاستی صدر بی جے پی ڈاکٹر لکشمن اور دیگر قائدین نے وزیر اعظم کے ریاست کے کامیاب دورہ کے لیے ریاست کے عوام کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سال 2019 کے عام انتخابات میں بی جے پی مزید قوت کے ساتھ مقابلہ کرے گی ۔ انہوں نے مہا سمیلن کے دوران وزیر اعظم مودی کے پارٹی ورکرس سے خطاب کو زبردست قرار دیا ۔ انہوں نے کہا بی جے پی ریاست میں 17 اگست سے کمارن بھیمس پروگرام کا آغاز کرے گی ۔ اس دوران 70 ویں یوم آزادی تقاریب ، حیدرآباد کی آزادی میں سردار پٹیل کا رول کے علاوہ ترنگا یاترا کا اہتمام کیا جائے گا ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی بی جے پی حکومت ریاست تلنگانہ کے ترقیاتی کاموں کے لیے مسلسل تعاون کررہی ہے جب کہ وزیر اعظم مودی ریاست کے تئیں اپنے وعدوں کو پورا کررہے ہیں ۔ ڈاکٹر لکشمن نے وزیر اعظم مودی کے کامیاب دورہ پر ریاستی حکومت ، عوام اور ذرائع ابلاغ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عوام کو سیکوریٹی انتظامات کے سبب پیش آنے والی تکالیف پر اظہار معذرت کیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT