Sunday , November 19 2017
Home / Top Stories / وزیر اعظم کا 7 اگست کو دورہ تلنگانہ متوقع

وزیر اعظم کا 7 اگست کو دورہ تلنگانہ متوقع

حکومت کے خاص پروگرام مشن بھاگیرتا کا رسمی افتتاح انجام دیں گے
حیدرآباد ۔ 23 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : وزیراعظم نریندر مودی اقتدار حاصل کرنے کے بعد پہلی مرتبہ تلنگانہ کا سرکاری دورہ کریں گے وہ 7 اگست کو تلنگانہ کے ضلع میدک میں گجویل مقام پر حکومت کے فلیگ شپ پروگرام ’ مشن بھاگیرتا ‘ کا افتتاح کریں گے ۔ وزیر اعظم اس دورہ کے موقع پر دیگر ترقیاتی پروگرام میں بھی حصہ لیں گے ۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے حالیہ دورہ دہلی کے دوران کی گئی درخواست پر پی ایم او نے اپنے ردعمل میں حکومت تلنگانہ کو مطلع کیا کہ وزیر اعظم مودی ریاست کا دورہ کریں گے ۔ پی ایم او نے ریاستی حکومت سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ وزیر اعظم کے دورہ کے موقع پر سیکوریٹی کے ضروری انتظامات کرے ۔ اگرچیکہ اس سلسلہ میں سرکاری طور پر کوئی اعلان نہیں کیا گیا ۔ نریندر مودی مشن کاکتیہ پولین کی نقاب کشی انجام دیں گے ۔ ضلع ورنگل میں ٹکسٹائیل پارک اور کالوجی یونیورسٹی کے لیے سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ کریم نگر میں 4000 میگاواٹ کا تھرمل پاور پلانٹ بھی قائم کیا جارہا ہے ۔ آندھرا پردیش ری آرگنائزیشن ایکٹ کے مطابق مرکز نے رام گنڈم میں پہلے مرحلے کے 1600 میگا واٹ پلانٹ کو منظوری دی ہے ۔ وزیر اعظم اس موقع پر مشن بھاگیرتا کا نیا لوگو بھی جاری کریں گے ۔ جس کے تحت 64000 مکانات تعمیر کئے جائیں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT