Tuesday , December 11 2018

وزیر اعظم کو اپنے ہی بھائی کے احتجاج کا سامنا!

نئی دہلی 3 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی کے ناقدین کو بہت جلد ایک بہترین موقع مل سکتا ہے کہ انہیں نشانہ بنائیں ۔ معلوم ہوا ہے کہ 27 مارچ کو وزیر اعظم مودی کے چھوٹے بھائی پرہلاد مودی دہلی میں مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کرینگے ۔ میڈیا کی اطلاعات کے بموجب آل انڈیا فئیر پرائس شاپ اینڈ کیروسین لائسنس ہولڈرس اسوسی ایشن کی جا

نئی دہلی 3 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی کے ناقدین کو بہت جلد ایک بہترین موقع مل سکتا ہے کہ انہیں نشانہ بنائیں ۔ معلوم ہوا ہے کہ 27 مارچ کو وزیر اعظم مودی کے چھوٹے بھائی پرہلاد مودی دہلی میں مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کرینگے ۔ میڈیا کی اطلاعات کے بموجب آل انڈیا فئیر پرائس شاپ اینڈ کیروسین لائسنس ہولڈرس اسوسی ایشن کی جانب سے آئندہ ماہ رام لیلا میدان میں یہ احتجاج منظم کیا جائیگا ۔ پرہلاد مودی اس اسوسی ایشن کی قومی عاملہ کے نائب صدر ہیں اور امکان ہے کہ وہ دہلی کے احتجاج میں سب کی توجہ کا مرکز رہیں گے ۔ پرہلاد مودی عام آدمی کو درپیش مسائل کیلئے جدوجہد کرنے کیلئے شہرت رکھتے ہیں ۔ انہوں نے 2013 میں گجرات کی نریندر مودی حکومت کے خلاف بھی اسی مسئلہ پر احتجاج کیا تھا ۔ اسوسی ایشن نے اس بار پر ناراضگی کا اظہار کیا کہ حکومت ان کے مطالبات کو مسلسل نظر انداز کرتی جا رہی ہے ۔ اس تعلق سے استفسار کرنے پر پرہلاد مودی نے کہا کہ وہ ا س مسئلہ پر یا احتجاج پر کچھ بھی نہیں کہیں گے ۔ میڈیا کو اسوسی ایشن کے صدر پشپاراج دیشمکھ سے بات کرنی چاہئے ۔ دیشمکھ نے ان سے رابطہ کرنے پر بتایا کہ اس احتجاج کو دو بھائیوں کی لڑائی قرار نہیں دیا جانا چاہئے ۔ پرہلاد مودی تنظیم کے سینئر لیڈر ہیں اور ہمارے لئے اسوسی ایشن اور اس کے کاز کی زیادہ اہمیت ہے ۔

TOPPOPULARRECENT