Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / وزیر اعظم کی افریقی دورہ سے وطن واپسی

وزیر اعظم کی افریقی دورہ سے وطن واپسی

نئی دہلی 12 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی چار قومی افریقی دورہ کے بعد آج وطن واپس ہوگئے ۔ اس دورہ کا مقصد براعظم افریقہ کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات مستحکم کرنا تھا ۔ مودی کینیا سے ہندوستان واپس ہوئے جو ان کے دورہ کا آخری پڑاؤ تھا ۔ اس دورہ میں وہ موزمبیق ‘ جنوبی افریقہ اور تنزانیہ بھی گئے تھے ۔ دفتر وزیر اعظم نے ٹوئیٹ کیا کہ افریقہ کے دورہ کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی دہلی پہونچ چکے ہیں۔ مودی نے کل کینیا کے صدر اوہورو کینیاٹا کے ساتھ باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا تھا ۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے مابین سات معاہدات پر دستخط بھی کئے گئے تھے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT