Thursday , November 23 2017
Home / Top Stories / وزیر اعظم کی رہائش گاہ بہت بڑی ہے ‘ تھوڑا دل بھی بڑا کیجئے

وزیر اعظم کی رہائش گاہ بہت بڑی ہے ‘ تھوڑا دل بھی بڑا کیجئے

اں اور بیوی کو ساتھ رکھیں‘ مودی پر کجریوال کا طنز
نئی دہلی:چیف منسٹر ارویند کجریوال نے وزیراعظم نریندر پر اپنی ماں سے ملاقات کے سلسلے میں کئے گئے ٹوئٹس پر تنقید کرتے ہوئے ماں کی آڑ میں سیاست کرنے کا الزام لگایاہے۔

مودی گجرات کے دورے پر ہیں۔انہوں صبح ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاتھا کہ’’ آج ماں سے ملاقات کرنی ہے ‘ اس لئے یوگا نہیں کیا۔ صبح ہونے سے پہلے ماں کے ساتھ ناشتہ بھی کیا۔ان کے ساتھ وقت گذار کر بہت اچھا لگا‘‘۔

مودی کے اس ٹوئٹ پر تنقید کرتے ہوئے کجریوال نے ٹوئٹر کے ذریعہ وزیراعظم پر ماں کی آڑ میں سیاست کرنے کا الزام لگایا۔کجریوال نے لکھا کہ ’’مودی کو اپنا دل بڑا کرناچاہئے او راپنی والدہ واہلیہ کو اپنے ساتھ رکھنا چاہئے۔

وزیراعظم ماں کے ساتھ ملاقات کی تشہیرکررہے ہیں‘‘۔ چیف منسٹر کجریوال نے ایک او رٹوئٹ میں کہا’’ میں اپنی ماں کے ساتھ رہتا ہوں اور ان کی دعائیں لیتا ہوں لیکن کی تشہیر نہیں کرتا۔میں ماں کوسیاست کے لئے بینک کی لائن میں بھی لگاتا‘‘۔

 

TOPPOPULARRECENT