Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / وزیر اعظم کی ڈگریاں کوئی مسئلہ نہیں : نتیش کمار

وزیر اعظم کی ڈگریاں کوئی مسئلہ نہیں : نتیش کمار

پٹنہ 9 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر بہار و جے ڈی یو صدر نتیش کمار نے وزیر اعظم نریندر مودی کی ڈگری پر پیدا ہوئے تنازعہ کو آج غیر اہم مسئلہ قرار دیا ۔ میڈیا نے ان سے بی جے پی صدر امیت شاہ اور مرکزی وزیر ارون جیٹلی کی جانب سے وزیر اعظم کی ڈگریاں پیش کرنے اور چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال سے معذرت خواہی کے مطالبہ پر سوال کیا تھا ۔ نتیش کمار نے کہا کہ پہلے بی جے پی کو چاہئے کہ وہ اسمبلی انتخابات کے دوران بہار میں پھیلائی گئی گند پر افسوس اور معذرت کا اظہار کرے ۔ ان کا اشارہ بہار میں نریندر مودی کی جانب سے کئے گئے ڈی این اے سے متعلق ریمارک کی سمت تھا ۔ کانگریس کی صدر سونیا گاندھی ‘ نائب صدر راہول گاندھی اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی جانب سے دہلی میں مارچ کی قیادت سے متعلق استفسار پر انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو صرف کسی کو نشانہ بنانے میں دلچسپی ہے پالیسیوں پر تبادلہ خیال سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے ان کے خلاف بھی یہی پالیسی اختیار کی تھی اور شخصی حملے کئے تھے اور ان کی پالیسیوں میں کوئی کوتاہی یا خامی کو اجاگر نہیں کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT