Tuesday , June 19 2018
Home / سیاسیات / وزیر اعظم کے بیرونی دورہ پر اعظم خاں کی تنقید

وزیر اعظم کے بیرونی دورہ پر اعظم خاں کی تنقید

رامپور۔ /12مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خاں نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کے بیرونی دوروں پر تنقید کی ہے اور کہا کہ ایک طرف ملک کے عوام مسائل اور مشکلات سے دوچار ہیں دوسری طرف وزیر اعظم عوام کو نظرانداز کرتے ہوئے بیرونی دوروں پر جارہے ہیں۔ انہوں نے کین سوسائٹی کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے وزیر اعظم کو نشانہ بن

رامپور۔ /12مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خاں نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کے بیرونی دوروں پر تنقید کی ہے اور کہا کہ ایک طرف ملک کے عوام مسائل اور مشکلات سے دوچار ہیں دوسری طرف وزیر اعظم عوام کو نظرانداز کرتے ہوئے بیرونی دوروں پر جارہے ہیں۔ انہوں نے کین سوسائٹی کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے وزیر اعظم کو نشانہ بنایا اور کہا کہ عظیم ماہر معاشیات چانکیا کا خیال تھا کہ ملک کا بادشاہ جب کاروبار یا تجارت کرتا ہے تو اس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑتا ہے اور وہ مشکلات سے دوچار ہوجاتے ہیں، ایسا ہی معاملہ اب ہمارے ملک کو درپیش ہے اور یہاں کے عوام مشکلات سے دوچار ہیں لیکن ہمارا بادشاہ بیرونی دوروں پر ہے۔

TOPPOPULARRECENT