Thursday , January 18 2018
Home / ہندوستان / وزیر اعظم کے خلاف جھوٹی اطلاعات پھیلانے کی شکایت

وزیر اعظم کے خلاف جھوٹی اطلاعات پھیلانے کی شکایت

ایزوال ۔ 22 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بی جے پی میزورم یونٹ نے پولیس میں یہ شکایت درج کروائی ہے کہ ایک شخص فیس بک پر وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف گمراہ کن اطلاعات پھیلا رہا ہے ۔ ایزوال پولیس اسٹیشن کے انچارج ونلال تلونگا نے بتایا کہ ملزم کو پکڑنے کے لیے تحقیقات جاری ہے ۔ بی جے پی میزورم جنرل سکریٹری چھن ہیما نے بتایا کہ ایک شخص سوشیل ن

ایزوال ۔ 22 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بی جے پی میزورم یونٹ نے پولیس میں یہ شکایت درج کروائی ہے کہ ایک شخص فیس بک پر وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف گمراہ کن اطلاعات پھیلا رہا ہے ۔ ایزوال پولیس اسٹیشن کے انچارج ونلال تلونگا نے بتایا کہ ملزم کو پکڑنے کے لیے تحقیقات جاری ہے ۔ بی جے پی میزورم جنرل سکریٹری چھن ہیما نے بتایا کہ ایک شخص سوشیل نٹ ورکنگ ویب سائٹ پر وزیر اعظم کے خلاف جھوٹی اور بے بنیاد اطلاعات پھیلا رہا ہے ۔ جس کی شکایت پولیس میں کردی گئی ہے ۔۔

منی پور میں بم دھماکہ
امپھال ۔ 22 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : منی پور میں ضلع چورا چند پور کے علاقہ توئی بانگ میں آج صبح ایک طاقتور بم دھماکہ کا واقعہ پیش آیا ۔ پولیس نے بتایا کہ یہ بم عسکریت پسندوں نے سیکوریٹی فورسیس کو نشانہ بنانے کے لیے نصب کیا تھا اور دھماکہ کا مقام آسام ریفلس چیک پوسٹ کے قریب تھا تاہم اس دھماکہ میںکوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ۔۔

TOPPOPULARRECENT