Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / وزیر اعظم کے دورہ پر تلنگانہ کے سرکاری خزانہ سے 25 کروڑ کا خرچ

وزیر اعظم کے دورہ پر تلنگانہ کے سرکاری خزانہ سے 25 کروڑ کا خرچ

ٹی آر ایس میں اقلیتوں کی قدر گھٹ گئی ، ٹی آر ایس کے تیور بدل گئے ، صدر تلنگانہ کانگریس کا بیان
حیدرآباد ۔ 8 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کیپٹن اتم کمار ریڈی نے کہا کہ ٹی آر ایس اور بی جے پی کے امکانی اتحاد کا پیغام دینے کے لیے منعقدہ جلسہ عام پر سرکاری خزانے سے 25 کروڑ روپئے خرچ کئے گئے ۔ وزیر اعظم کا دورہ تلنگانہ بے فیض ہے ۔ اقلیتیں اور سیکولر نظریات کے حامل عوام ٹی آر ایس کے بدلتے تیور پر غور کریں ۔ وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر کانگریس قائدین کو ریاست بھر میں گرفتار کرنے اور گھروں میں نظر بند کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کیا ضلع میدک پاکستان ہے یا کشمیر ہے ؟ آج گاندھی بھون میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بتائی ۔ اس موقع پر ورکنگ پریسیڈنٹ مسٹر ملو بٹی وکرامارک ترجمان مسٹر مہیش کمار گوڑ کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔ کیپٹن اتم کمار ریڈی نے کہا کہ ریاست میں انتخابی عمل مکمل ہوچکا ہے ۔ جس کے بعد اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کی ٹی ار ایس میں قدر گھٹ گئی ہے ۔ اقلیتوں کو ٹی آر ایس بوجھ تصور کررہی ہے ۔ 12 فیصد مسلم تحفظات کو فراموش کرنے والی ٹی آر ایس مسلمانوں کو نظر انداز کرتے ہوئے فرقہ پرست بی جے پی سے سیاسی اتحاد کرنے کی تیاری کررہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے یوریا کی قیمتوں میں کمی کرنے کا جھوٹا بیان دیا ہے جب کہ یوریا کی قیمتوں کا انحصار پٹرول پر ہے عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمت گھٹ کر 40 ڈالر فی بیالر ہوگئی ہے ۔ پٹرول کی قیمتوں میں کمی سے مرکزی حکومت کو سالانہ ایک لاکھ کروڑ روپئے کی بچت ہورہی ہے ۔ مشین بھگیرتا تلنگانہ کا سب بڑا اسکام ہے ۔ وزیر اعظم سے جتنے بھی پراجکٹس اور اسکیمات کا افتتاح و سنگ بنیاد رکھا گیا ہے وہ سب کانگریس کے دور حکومت کے ہیں ۔ صدر کانگریس کمیٹی نے تلنگانہ کے زیر التواء پراجکٹس ، ریلوے گڈس فیکٹری ، بیارم اسٹیل پلانٹ پر چیف منسٹر کی خاموشی کو معنی خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کی گئی قانون سازی پر عمل آوری کا چیف منسٹر نے کوئی مطالبہ نہیں کیا اور نہ ہی وزیر اعظم نے اپنی طرف سے اس پر کوئی اعلان کیا ۔ کیپٹن اتم کمار ریڈی نے دلتوں سے جھوٹی ہمدردی دیکھانے کا وزیر اعظم پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ واقعی میں دلتوں کے ہمدرد ہے تو دلتوں کی توہین کرنے والے بی جے پی کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ کو فوری بی جے پی سے معطل کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT