Tuesday , December 19 2017
Home / سیاسیات / وزیر اعظم کے سوٹ کا ہراج مودی کی زبردست قربانیوں کا انعام ‘ راہول کا طنز

وزیر اعظم کے سوٹ کا ہراج مودی کی زبردست قربانیوں کا انعام ‘ راہول کا طنز

نئی دہلی 21 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے آج ان کے ذیب تن کئے ہوئے سوٹ کے گنیس ورلڈ ریکارڈز میں شامل ہونے پر وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کیا اور کہا کہ یہ ان کی زبردست قربانیوں کا انعام ہے ۔ کانگریس نائب صدر نے ٹوئیٹ کیا کہ ’’ یہ مودی کی زبردست قربانیوں کا واجبی انعام ہے ‘‘ ۔ گاندھی نے اس نیوز رپورٹ کا لنک بھی ٹیگ کیا جس میں واضح کیا گیا ہے کہ مودی کا ذیب تن کیا ہوا سوٹ ہراج میں سب سے مہنگا فروخت ہونے والا سوٹ رہا ہے ۔ مودی نے اپنے نام کی تحریر والا یہ سوٹ امریکی صدر بارک اوباما سے گذشتہ سال ملاقات کے موقع پر پہنا تھا جس پر تنازعہ پیدا ہوگیا تھا ۔ اس وقت راہول گاندھی نے طنز کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو سوٹ بوٹ کی سرکار قرار دیا تھا ۔ ان کے اس سوٹ کے استعمال پر تنازعہ پیدا ہوگیا تھا ۔ یہ سوٹ 4.31 کروڑ میں ہراج ہوا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT