Wednesday , September 19 2018
Home / شہر کی خبریں / وزیر تعلیم کیرالا مسٹر عبدالرب کی چندر شیکھر راؤ سے ملاقات

وزیر تعلیم کیرالا مسٹر عبدالرب کی چندر شیکھر راؤ سے ملاقات

حیدرآباد 13 فبروری ( آئی این این ) کیرالا کے وزیر تعلیم پی کے عبدالرب نے آج چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے ریاستی سیکریٹریٹ میں ملاقات کی ۔ چیف منسٹر نے ان کا استقبال کیا ۔ وزیر تعلیم کیرالا نے مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو مطلع کیا کہ کیرالا کی کابینہ نے سابری مالا میں تلنگانہ بھون کی تعمیر کیلئے پانچ ایکر اراضی الاٹ کرنے کو منظوری دیدی ہے جس کی کے سی آر نے چیف منسٹر کیرالا سے خواہش کی تھی ۔ مسٹر عبدالرب اور کے سی آر کے مابین سیاحت ‘ کیرالا میں نشہ بندی ‘ دھان اور ناریل کی پیداوار ‘ مکمل خواندگی کی شرح اور ای لٹریسی پر بات ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ کیرالا کے عوام بہتر زندگی کیلئے دوسرے مقامات کا سفر کرتے ہیں۔ چیف منسٹر نے کیرالا کے پنچایت نظام کی ستائش کی ۔

TOPPOPULARRECENT