Saturday , December 15 2018

وزیر خارجہ امریکہ جان کیری کی کار کو حادثہ ،اسلام آباد میں آمد

احمد آباد / اسلام آباد 12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )وزیر خارجہ امریکہ جان کیری کی کار کو آج معمولی حادثہ ہوا ۔ ان کی کار ایر پورٹ کے راستہ میں دوسری کارکو رگڑتے ہوئے آگے بڑھ گئی تاہم کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ۔ دوسری کار بھی اُن کی کاروں میں سے ایک تھی ۔ جان کیری منگل کے دن ’’متحرک گجرات‘‘ چوٹی کانفرنس میں شرکت کیلئے ہندوستان کے دورہ پر تھے اور اپنے دورہ کے اختتام پر پاکستان روانگی کیلئے ایر پورٹ جارہے تھے ۔ گاندھی نگر کے سپرنٹنڈنٹ پولیس شردسنگھل نے کہا کہ ایک گڑھے سے بچنے کیلئے ڈرائیور نے کار کو اچانک بریک لگائے تھے ۔چنانچہ کاروں کے قافلے میں شامل تمام گاڑیاں اور افراد بشمول جان کیری محفوظ رہے اور کسی مشکل کے بغیر آگے بڑھ گئے ۔ وزارت خارجہ امریکہ کی ترجمان جین ساکی نے کہا کہ احمد آباد ایر پورٹ روانگی کے دوران چھوٹا سا سڑک حادثہ پیش آیا جس سے دونوں کاروں کو معمولی سا نقصان پہنچا ۔ جان کیری اور دیگر تمام افراد جو کاروں کے قافلے میں شامل تھے بالکل محفوظ ہیں۔ اسلام آباد سے موصولہ اطلاع کے بموجب وزیر خارجہ جان کیری پاکستان پہنچ گئے ہیںتا کہ ملک کی اعلی سطحی سیول اور فوجی قیادت سے باہمی صیانتی تعاون کے موضوع پر اہم مذاکرات کرسکے ۔ جان کیری روالپنڈی کے نور خان فضائی فوجی اڈے پر ہندوستان سے پاکستان پہنچے ۔ انہو ںنے ہنوز وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات نہیں کی ۔

TOPPOPULARRECENT