Wednesday , December 13 2017
Home / Top Stories / وزیر خارجہ امریکہ ریکس ٹلرسن کا دورہ ٔ ہند دفاعی تعاون میں استحکام پر توجہ مرکوز

وزیر خارجہ امریکہ ریکس ٹلرسن کا دورہ ٔ ہند دفاعی تعاون میں استحکام پر توجہ مرکوز

نئی دہلی۔ 24 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ امریکہ ریکس ٹلرسن آج رات پاکستان سے دورۂ ہند پر یہاں پہونچے۔ ان کی کل ہندوستانی قیادت سے بات چیت مقرر ہے جس میں وہ ہند۔ امریکہ دفاعی شراکت داری کلیدی شعبوں میں مستحکم کرنے پر توجہ مرکوز کریں گے۔ ٹلرسن، ٹرمپ انتظامیہ کے دوسرے اعلیٰ سطحی عہدیدار ہیں جو گزشتہ دو ماہ میں ہندوستان کا دورہ کررہے ہیں۔ وہ وزیراعظم مودی اور وزیر خارجہ سشماسوراج سے ملاقات کریں گے۔ہند۔ امریکہ شراکت داری پر تفصیل سے بات چیت ہونے کی وزارت خارجہ نے اطلاع دی ہے۔ دفاعی شعبوں، انسداد دہشت گردی، صیانت، برقی توانائی اور تجارت کے بارے میں دونوں وزرائے خارجہ تبادلہ خیال کریں گے۔ ٹلرسن ، بڑے ہندوستانی قائدین سے ملاقات کرکے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں مزید استحکام پر بات چیت کریں گے۔ ٹلرسن کا دورہ ایک ایسے وقت ہورہا ہے جب ٹرمپ انتظامیہ ہندوستانی فضائیہ کیلئے جنگجو ڈرون طیاروں کی سربراہی پر غور کررہا ہے۔ قبل ازیں جاریہ سال ہندوستانی فضائیہ میں حکومت امریکہ سے جنرل اٹامکس پریڈیٹر سی اوینجر طیارے کی فرمائش کی تھی۔ سمجھا جاتا ہے کہ ہندوستانی فضائیہ کو 80 تا 100 یونٹس کی ضرورت ہے جن کی قیمت 8 ارب امریکی ڈالر ہوگی۔ ٹلرسن ، چین کے خطرہ کا بھی تذکرہ کریں گے۔ انہوں نے آج کہا کہ چین کا رویہ اور کارکردگی بین الاقوامی نظام پر مبنی اُصولوں کو چیلنج کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT