Monday , December 11 2017
Home / دنیا / وزیر خارجہ امریکہ ریکس ٹلرسن کا دوسری مرتبہ دورۂ چین

وزیر خارجہ امریکہ ریکس ٹلرسن کا دوسری مرتبہ دورۂ چین

واشنگٹن۔ 27ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن اس ہفتے چین کے دورے پرجائیں گے ، جہاں وہ شمالی کوریا کے نیوکلیائی ٹیسٹ اور چین کے ساتھ تجارت سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے ۔امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان ہیدر نوآرٹ نے کہا کہ مسٹر ٹلرسن 28 سے 30 ستمبر تک چین کے دورے پر ہوں گے ۔صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے نومبر میں چین کے دورے سے قبل یہ دورہ انتہائی اہم ہے ۔وزیر خارجہ مسٹر ٹلرسن ایک ایسے وقت پرچین کے دورے پر جا رہے ہیں جب امریکہ اور شمالی کوریا میں کشیدگی اپنی انتہا پر ہے ۔مسٹر ٹرمپ نے شمالی کوریا کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھاکہ امریکہ کا فوجی آپریشن تباہ کن ہو گا، لیکن شمالی کوریا کے بیالسٹک اور نیوکلیائی ٹیسٹ کے خلاف فوج کا استعمال پہلا متبادل نہیں ہے ۔مسٹر نوآرٹ نے پریس کا نفرنس میں کہا کہ مسٹر ٹلرسن اپنے نو ماہ کے میعاد کے دوران دوسری مرتبہ چین کے دورے پر جا رہے ہیںجس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارے ساتھ چین کے تعلقات کتنی اہمیت کے حامل ہیں۔چین نے ابھی تک دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کومضبوط کرنے کے لئے صحیح سمت میں قدم اٹھایا ہے ۔اسی دوران، امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان مسلسل کشیدگی کے مدنظر چین نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے خلاف الزامات اور بیان بازیوں کو بند کرنا چاہئے ۔ چین نے آگاہ کیا ہے کہ اگر کوریائی جزیرے میں جنگ کی آگ بھڑکائی گئی تو پھر اسے کوئی بھی جیت نہیں سکتا۔ چین فریقین کے درمیان جاری جنگ کی دھمکیوں کی بھی حمایت نہیں کرتا ہے ۔امریکہ اور چین کے درمیان تعلقات میں کشیدگی اس وقت آگئی تھی جب صدر ٹرمپ نے چین کی تجارتی پالیسیوں پر تنقید کی اور شمالی کوریا پر کارروائی کا مطالبہ کیاتھا ۔

TOPPOPULARRECENT