Tuesday , December 19 2017
Home / ہندوستان / وزیر خارجہ عراق کی آج آمد

وزیر خارجہ عراق کی آج آمد

نئی دہلی ۔23جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر خارجہ سشما سوراج عراقی شہر موصل میں تین سال قبل اسلامک اسٹیٹ ( داعش) کی طرف سے اغواشدہ 39 ہندوستانیوں کے مسئلہ پر کل یہاں اپنے عراقی ہم منصب ابراہیم الجعفری سے تفصیلی بات چیت کریں گی ۔ ابراہیم الجعفری 24 تا 28 جولائی ہندوستان کا دورہ کریں گے جس سے دو ہفتہ قبل عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے اپنے ملک کے دوسرے بڑے شہر موصل کے آئی ایس آئی ایس کے تین سالہ قبضہ سے آزادی کا اعلان کیا تھا ۔ موصل کی آزدی عراقی سکیورٹی فورسیس کیلئے ایک اہم سنگ میل ہے۔

TOPPOPULARRECENT