وزیر خارجہ موزمبیق دہلی پہنچ گئے سشما سوراج سے مذاکرات

نئی دہلی ۔28نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر خارجہ موزمبیق اور گابون چہارشنبہ کے دن نئی دہلی پہنچ گئے ۔ اُن کی ملاقات وزیرخارجہ ہندوستان سشما سوراج سے مقرر ہے ۔ وہ یعنی جوزکونڈوگووا انٹونیو پاچر کو وزیرخارجہ کے ساتھ ساتھ وزیر امداد باہمی اُمور بھی ہیں ۔ اُن کے ہمراہ ایک وسیع وفد ہے ۔ جمعہ کے دن وہ ہندوستانی کونسل برائے عالمی اُمور سے خطاب کریں گے اور ہند ۔ موزمبیق بزنس فورم کے اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ وزیر خارجہ ہند سشما سوراج سے بھی اُن کی علاقائی اور باہمی دلچسپی کے مسائل پر بات چیت ہوگی ۔وہ 30نومبر تک ہندوستان کا دورہ کریں گے اور وزیرصنعت و تجارت سریش پربھو سے بھی ملاقات کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT