Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / وزیر خارجہ چین کا آئندہ ہفتہ دورہ ہند

وزیر خارجہ چین کا آئندہ ہفتہ دورہ ہند

سشما سوراج سے 13 اگسٹ کو ملاقات ‘ اہم مسائل پر بات چیت
نئی دہلی 5 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) تعلقات میں قدرے کشیدگی کیدوران چین کے وزیر خآرجہ یانگ وئی آئندہ ہفتے ہندوستان کا دورہ کرینگے اور 13 اگسٹ کو وزیر خارجہ ہند سشما سوراج سے ملاقات کرینگے ۔ اس دورہ کے موقع پر کئی مسائل بشمول این ایس جی پر تبادلہ خیال کیا جائیگا ۔ اہم بات یہ ہے کہ چین کے وزیر خارجہ ایسے وقت میں ہندوستان کا دورہ کررہے ہیں جب حال ہی میں چین کی فوج نے سرحد پر ہندوستانی علاقہ میں مبینہ در اندازی کی تھی اس کے علاوہ اتر کھنڈ کے چمولی ضلع میں فضائی حدود کی خلاف ورزی کا واقعہ بھی پیش آیا تھا ۔ چین نے نیوکلئیر سپلائرس گروپ میں ہندوستان کی شمولیت کے عمل کو بھی روک دیا تھا جب سیول میں 48 رکنی این ایس جی کا پلینری اجلاس منعقد ہوا تھا ۔ چین کا کہنا تھا کہ ہندوستان نے نیوکلئیر عدم پھیلاؤ کے معاہدہ پر دستخط نہیں کئے ہیں ایسے میں اسے نیوکلئیر سپلائرس گروپ میںشامل نہیں کیا جاسکتا ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے وزیر خارجہ چین کے دورہ کی اطلاع دی اور کہا کہ دونوں ملکوں کے قائدین باہمی مفاد کے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کرینگے جن میں مجوزہ G-20 چوٹی کانفرنس بھی شامل ہے ۔ یہ کانفرنس چین میں منعقد ہونے والی ہے ۔ اس کے علاوہ برکس چوٹی کانفرنس پر بھی بات چیت ہوگی جو ہندوستان میں ہونے والی ہے ۔ بیجنگ میں ذرائع نے بتایا کہ وزیر خارجہ چین 12-14 اگسٹ ہندوستان کا دورہ کرینگے ۔ یہ دورہ سشما سوراج کی دعوت پر ہو رہا ہے ۔ اس سوال پر کہ آیا اس موقع پر ہندوستان ہماچل پردیش میں سرحدی خلاف ورزیوں کا مسئلہ اٹھائیگاوکاس سوروپ نے کہا کہ تمام بین الاقوامی ‘ علاقائی اور باہمی مسائل پر تبادلہ خیال ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT