Wednesday , January 24 2018
Home / عرب دنیا / وزیر خارجہ چین کا دورہ مصر ‘ غزہ جنگ بندی پر زور

وزیر خارجہ چین کا دورہ مصر ‘ غزہ جنگ بندی پر زور

قاہرہ 3 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) چین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ مصر کے دورہ پر اس لئے آئے ہیں کہ وہ غزہ میں تشدد کو ختم کرنے اور امن قائم کرنے کی کوششوں کو سنجیدگی کے ساتھ آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ وزیر خارجہ چین مسٹر وانگ ائی نے وزیر خارجہ مصر سامع شکوری کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ہی فر

قاہرہ 3 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) چین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ مصر کے دورہ پر اس لئے آئے ہیں کہ وہ غزہ میں تشدد کو ختم کرنے اور امن قائم کرنے کی کوششوں کو سنجیدگی کے ساتھ آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ وزیر خارجہ چین مسٹر وانگ ائی نے وزیر خارجہ مصر سامع شکوری کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ہی فریقین کو چاہئے کہ وہ لڑائی کا خاتمہ کریں اور فوری طور پر جنگ بندی کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کو اور علاقہ کے امن کو بچایا جاسکے ۔ سامع شکوری نے کہا کہ دونوں قائدین کے مابین بات چیت میں اولین ترجیح غزہ کی صورتحال ہی رہی ۔ مسٹر شکوری نے کہا کہ مصر نے جنگ بندی کیلئے جو کوششیں شروع کی ہیں وہ تشدد کو روکنے اور بحران کا حل دریافت کرنے کا ایک بہترین موقع فراہم کرتی ہیں۔ انہوں نے ادعا کیا کہ مصر کی کوششوں کو چین کی تائید بھی حاصل ہے ۔

TOPPOPULARRECENT