Wednesday , August 15 2018
Home / دنیا / وزیر خارجہ چین کی میانمار قائدین سے ملاقات

وزیر خارجہ چین کی میانمار قائدین سے ملاقات

نیپیٹا ۔ 19نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر خارجہ چین نے میانمار کے اعلیٰ سطحی قائدین سے اپنے دور میانمار کے موقع پر ملاقات کی ۔ ایک دن قبل روہنگیا پناہ گزینوں کے بحران پر وزیراعظم بنگلہ دیش کے ساتھ وہ تبادلہ خیال کرچکے ہیں ۔ پناہ گزینوں کا کہنا ہے کہ فوج اور بت مت کے پیروؤں کے ہجوم نے ان کے دیہاتوں پر حملہ کر کے پورے ‘ پورے دیہات کو نذرآتش کردیا جس کی وجہ سے وہ پڑوسی ملک بنگلہ دیش فرار ہونے پر مجبور ہوگئے تھے ۔ چین میانمار کا دیرینہ دوست ہے جب کہ مغربی ممالک نے اس جنوب مشرقی ایشیائی ملک کو الگ تھلگ کردیا تھا ۔

 

برطانوی سکھ رکن پارلیمنٹ کو
سکھ مسائل نہ اٹھانے پر گالیاں
لندن ۔ 19نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) برطانیہ کے ایک سکھ رکن پارلیمنٹ کو فون پر گالیاں اور تشدد کی دھمکیاں دی گئیں ۔ کیونکہ اس نے ایوان میں اپنی تقریر کے دوران سکھ طبقہ کے مسائل نہیں اٹھائے تھے ۔ لیبر پارٹی کے رکن پارلیمنٹ تن دھیسی نے مبینہ طور پر برطانوی سکھوں کی حالات زار کو نظرانداز کردیا تھا ان کے دور ہند کے موقع پر برطانوی سکھوں کو گرفتار کرلیا گیا تھا ۔ تن دھیسی نے عہد کیا تھا کہ پورے عوام کیلئے بلالحاظ رنگ و نسل اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ روزنامہ ’’ دی سن ‘‘ نے اس کا انکشاف کیا ۔تن دھیسی نے کہا کہ وہ صرف سکھوں کی نمانندگی نہیںکرتے ۔

TOPPOPULARRECENT