Tuesday , July 17 2018
Home / Top Stories / وزیر داخلہ نرسمہا ریڈی کی سالگرہ ڈپٹی چیف منسٹر محمود علی کی مبارکباد

وزیر داخلہ نرسمہا ریڈی کی سالگرہ ڈپٹی چیف منسٹر محمود علی کی مبارکباد

حیدرآباد ۔ 12 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی نے کہا کہ ملک میں تبدیلی کے لیے چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر جو جدوجہد کررہے ہیں اس کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے ۔ ساتھ ہی سنہرے تلنگانہ کا خواب بھی شرمندہ تعبیر ہورہا ہے ۔ ریاستی وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی نے اپنی قیام گاہ منسٹرس کوارٹرس میں آج اپنی سالگرہ بڑے پیمانے پر منائی ۔ ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی ڈی جی پی مہیندر ریڈی کے علاوہ ٹی آر ایس کے دوسرے قائدین نے انہیں مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے این نرسمہا ریڈی نے کہا کہ سارا ملک امید بھری نظروں سے تلنگانہ کی طرف دیکھ رہا ہے ۔ ترقیاتی و فلاحی کاموں کی انجام دہی میں ریاست تلنگانہ سارے ملک میں سرفہرست مقام حاصل کرچکا ہے ۔ 70 سال تک حکمرانی کرنے والی کانگریس اور بی جے پی نے عوام کی توقعات کو پورا نہیں کیا ۔ چیف منسٹر تلنگانہ دونوں جماعتوں کا متبادل بنانے کے لیے سرگرم رول ادا کررہے ہیں جس کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں ۔ کئی قومی اور علاقائی جماعتیں کے سی آر کے پہل کی بھر پور تائید کررہے ہیں ۔ چیف منسٹر تلنگانہ نے رعیتو بندھو اسکیم کو متعارف کراتے ہوئے ٹی آر ایس حکومت کسان دوست ہونے کا سارے ملک کو پیغام دیا ہے ۔ جس کی ملک بھر میں ستائش کی جارہی ہے ۔ چیف منسٹر کے سی آر کی قیادت میں سنہرے تلنگانہ کا خواب شرمندہ تعبیر ہورہا ہے ۔ تلنگانہ کے عوام ٹی آر ایس حکومت کی کارکردگی سے پوری طرح مطمئن ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT