Tuesday , December 11 2018

وزیر داخلہ کی گورنر ٹاملناڈو کے روشیا سے معذرت خواہی

حیدرآباد۔/26ڈسمبر، ( سیاست نیوز) وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی نے آج گورنر ٹاملناڈو کے روشیا سے معذرت خواہی کی ہے۔ این نرسمہا ریڈی نے آج باقاعدہ طور پر پریس کانفرنس طلب کرتے ہوئے روشیا کے خلاف سابق میں کئے گئے اپنے ریمارکس واپس لیتے ہوئے معذرت خواہی کا اعلان کیا۔ این نرسمہا ریڈی نے سابق میں الزام عائد کیا تھا کہ حیدرآباد کے ملے پلی علاقہ میں روشیا نے چیف منسٹر کی حیثیت سے اپنے داماد کو ایک ایکر اراضی الاٹ کی ہے۔ نرسمہا ریڈی نے وضاحت کی کہ معلومات کرنے پر یہ الزام غلط ثابت ہوا لہذا وہ اپنے الزام سے دستبرداری اختیار کرتے ہوئے روشیا سے معذرت کرتے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ملے پلی علاقہ میں جو اراضی الاٹ کی گئی اس کا کے روشیا کے داماد سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ عہدیداروں کی جانب سے غلط معلومات کی فراہمی کے سبب انہوں نے اس طرح کا الزام عائد کیا تھا، اب اس بارے میں معلومات حاصل کرنے اور جانچ کرنے پر یہ غلط ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خلوص دل کے ساتھ بزرگ سیاستداں کے روشیا سے معذرت خواہ ہیں۔

TOPPOPULARRECENT