Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / وزیر دفاع امریکہ جیمس مٹیس کا اواخر ستمبر میں دورۂ ہند

وزیر دفاع امریکہ جیمس مٹیس کا اواخر ستمبر میں دورۂ ہند

نئی دہلی 25 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) وزیر دفاع امریکہ جیمس مٹیس امکان ہے کہ ستمبر کے آخری ہفتے ہندوستان کا دورہ کریں گے جبکہ دونوں ممالک علاقائی صیانتی چیالنجس پر تبادلہ خیال کریں گے اور اپنے دفاعی تعلقات میں مزید اضافہ کریں گے۔ مشترکہ ترقی کے ہتھیاروں کے نظام اور دہشت گردی سے مقابلے پر بھی تبادلہ خیال ممکن ہے۔ وزیر دفاع امریکہ امکان ہے کہ ستمبر کے نصف آخر میں ہندوستان کا دورہ کریں گے۔ جون 2016 ء میں امریکہ نے ہندوستان کو اپنا بڑا دفاعی شراکت دار قرار دیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT