Friday , July 20 2018
Home / دنیا / وزیر دفاع سیتارامن کی وزیر دفاع روس سے ملاقات

وزیر دفاع سیتارامن کی وزیر دفاع روس سے ملاقات

دفاعی تعاون کے استحکام پر تبادلہ خیال ،پیداوار اور برقی توانائی مرکز توجہ
ماسکو ۔ /3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیر دفاع نرملا سیتارامن نے آج روس کے وزیر دفاع جنرل سرجی شوئیگو سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان فوجی ٹیکنیکی تعاون کے استحکام پر تبادلہ خیال کیا ۔ نرملا سیتارامن روس کے تین روزہ دورہ پر ہیں تاکہ ساتویں ماسکو کانفرنس برائے بین الاقوامی سلامتی میں شرکت کرسکیں ۔ یہ ان کا بحیثیت وزیر دفاع اولین دورہ روس ہے ۔ دفاعی تعاون ہندوستان اور روس کے درمیان مستحکم کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ۔ سیتارامن نے فوجی جنرل سرجی شوئیگو وزیر دفاع روس ماسکو ، روس کے وزیر صنعت و تجارت سے بھی ملاقات کرکے دفاعی پیداوار میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا ۔ تبادلہ خیال کا مرکزی موضوع دفاعی پیداوار میں تعاون اور دفاعی صنعتوں کیلئے برقی توانائی کی پیداوار میں اضافہ تھا ۔

TOPPOPULARRECENT