Sunday , July 22 2018
Home / ہندوستان / وزیر دفاع نرملا سیتارامن کی وزیردفاع تاجکستان سے ملاقات

وزیر دفاع نرملا سیتارامن کی وزیردفاع تاجکستان سے ملاقات

نئی دہلی ۔ /8 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیر دفاع نرملا سیتارامن نے وزیر دفاع تاجکستان لیفٹننٹ جنرل شیر علی مرزا سے آج ملاقات کرکے تفصیلی بات چیت کی ۔ دونوں وزراء نے باہمی تعلقات دفاع اور حکمت عملی کے شعبہ میں باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس کے علاوہ علاقائی صیانتی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی ۔ باہمی دلچسپی کے تمام مسائل پر تبادلہ خیال کے دوران دفاع اور صیانت کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے پر اتفاق رائے ظاہر کیا گیا ۔ تاجکستان کی 1400 کیلو میٹر طویل مخدوش سرحد افغانستان سے متصل ہے اور اس کی ہندوستان کیلئے بھی انتہائی اہمیت ہے ۔ ہندوستان قازقستان کی دفاعی امداد کرتا رہا ہے جس میں ہیلی کاپٹرس کی سربراہی بھی شامل ہے تاکہ دہشت گردی کا انسداد کیا جاسکے ۔

TOPPOPULARRECENT