Monday , December 11 2017
Home / پاکستان / وزیر دفاع پاکستان کا دورہ ایران منسوخ

وزیر دفاع پاکستان کا دورہ ایران منسوخ

اسلام آباد 16 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر دفاع پاکستان خواجہ آصف نے اپنے ایک معلنہ دورہ ایران کو منسوخ کردیا ہے ۔ کہا جا رہا ہے کہ ایران کی سعودی عرب کے ساتھ کشیدگی کی وجہ سے ایسا کیا گیا ہے ۔ سعودی عرب ‘ پاکستان کا قریبی حلیف ہے ۔ خواجہ آصف پیر سے تہران کا دو روزہ دورہ کرنے والے تھے ۔ اس دورہ کا مقصد دونوں ملکوں کے مابین دفاعی تعلقات کو فروغ دینا تھا ۔ اخبار ڈان کے بموجب وزیر اعظم نواز شریف نے خواجہ آصف کو یہ دورہ منسوخ کردینے کی ہدایت دی ہے ۔ وزارت دفاع کے ذرائع کے حوالے سے اخبار نے کہا کہ یہ دورہ منسوخ کردیا گیا ہے تاہم عہدیدار نے اس کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے ۔ ایک اور عہدیدار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اس خیال کا اظہار کیا کہ اس فیصلے کو سعودی عرب اور ایران کے مابین کشیدگی سے مربوط کیا جا رہا ہے ۔ سعودی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع نے گذشتہ ہفتے مسلسل پاکستان کے دورے کئے تھے تاکہ اسلام آباد پر دباؤ ڈالا جاسکے کہ وہ تہران کے خلاف 34 ممالک پر مشتمل گروپ میں شامل کرنے پر مجبور کیا جاسکے ۔

TOPPOPULARRECENT