Thursday , September 20 2018
Home / شہر کی خبریں / وزیر صحت کی نیٹ امتحانات کیلئے وسیع تر انتظامات کرنے کی ہدایت

وزیر صحت کی نیٹ امتحانات کیلئے وسیع تر انتظامات کرنے کی ہدایت

حیدرآباد /2 مارچ ( سیاست نیوز ) وزیر صحت ڈاکٹر لکشما ریڈی نے پی جی داخلوں کیلئے نیٹ امتحانات کیلئے وسیع تر انتظامات کی عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ آج وزیر صحت نے محکمہ صحت کے حکام کا اجلاس طلب کرکے امتحانات کی تیاریوں کا جائزہ لیا ۔ ڈاکٹر لکشماریڈی نے بتایا کہ پہلی مرتبہ تلنگانہ نیشنل پول میں شامل ہو رہا ہے ۔ پوسٹ گریجویٹ داخلوں کیلئے چوکسی کے ساتھ تمام اقدامات کرنے پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈی ، ایم ایس اور پی جی ڈپلومہ کورسیس میں داخلوں کیلئے اس مرتبہ نیٹ کے تحت امتحانات منعقد ہو رہے ہیں ۔ نیشنل پول میں شامل ہونے سے 50 فیصد نشستیں پول کیلئے مختص ہیں ۔ تلنگانہ کے طلبہ کو ملک کے مختلف ریاستوں میں داخلے کی گنجائش ہے ۔ اندازا 8 ہزار طلبہ کو فائدہ ہوسکتاہے ۔ حالات کے مطابق حکمت عملی تیار کرنے امتحانی انعقاد کو شفاف و پرامن بنانے کی حکام کو ہدایت دی ۔

TOPPOPULARRECENT