Saturday , June 23 2018
Home / شہر کی خبریں / وزیر صنعت جے کرشنا راؤ کی آج دورہ امریکہ پر روانگی

وزیر صنعت جے کرشنا راؤ کی آج دورہ امریکہ پر روانگی

حیدرآباد 14 جون ( این ایس ایس ) تلنگانہ کے وزیر صنعت جے کرشنا راؤ 15 جون پیر کو امریکہ کے چھ روزہ دورہ پر روانہ ہونگے ۔ اطلاعات میں یہ بات بتائی گئی ۔ کہا گیا ہے کہ وہ امریکہ میں ایک بین الاقوامی سطح کی بائیو ٹکنالوجی کانفرنس میں شرکت کرینگے جو فلاڈلفیا میں منعقد ہوگی ۔ امکان ہے کہ وہ اس موقع پر ریاست تلنگانہ کی نئی صنعتی پالیسی کے تعلق سے پریزینٹیشن دینگے ۔ وزیر موصوف امکان ہے کہ بین الاقوامی فورم میں ہندوستان کی 29 ویں ریاست کے مقاصد سے واقف کروائیں گے اور عالمی معیار کی کمپنیوںکو تلنگنہ ریاست میں سرمایہ کاری کیلئے مدعو کرنے کے علاوہ حکومت تلنگانہ کے اقدامات سے واقف کروائینگے ۔ امکان ہے کہ وہ تلنگانہ ریاست کے تعلق سے اس کانفرنس میں تفصیلی روشنی ڈالیں گے جہاں تیز رفتار صنعتی ترقی اور تیز معاشی ترقی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ وہ اس کانفرنس میں تلنگانہ آئی پاس کے ذریعہ کمپنیوں کو کسی رکاوٹ کے بغیر دی جانے والی اجازتوں اور کرپشن سے پاک ماحول فراہم کرنے حکومت تلنگانہ کے اقدامات سے بھی شرکا کو واقف کروائیں گے ۔ وہ ریاست کی معلنہ نئی صنعتی پالیسی کے خد و خال بھی اس کانفرنس میں پیش کرینگے ۔ اسپیشل سکریٹری پردیپ چندرا وزیر صنعت کے ساتھ جا رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT