Thursday , January 17 2019

وزیر ٹاملناڈو کے پی اے اور دو بیٹوں کی سڑک حادثے میں موت

چینائی ، 7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ٹاملناڈو کے وزیر ماہی پروری ڈاکٹر جے کمار کے ایڈیشنل سینئر پرائیوٹ اسسٹنٹ اور ان کے دو بیٹوں کی ریاست کے کڈالور ضلع کے ویپور گاوں کے نزدیک چہارشنبہ کو سڑک حادثے میں موت ہوگئی۔ وزیر اعلی ای کے پلانی سوامی نے جے کمار کے ایڈیشنل سینئر پرائیوٹ اسسٹنٹ لوگناتھن اور ان کے بیٹوں نرمل کمار اور شو رامن کی حادثے میں ہوئی موت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔ یہ تینوں تریچی سے چینئی لوٹ رہے تھے کہ راستے میں ان کی کار بس سے ٹکرا گئی ۔ بس ویپور سے کلاکوروچی جارہی تھی۔ اس حادثے میں تینوں کی جائے حادثہ پر ہی موت ہوگئی۔

TOPPOPULARRECENT