Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / وزیر ٹرانسپورٹ و آر ٹی سی یونینوں کے مابین بات چیت ناکام

وزیر ٹرانسپورٹ و آر ٹی سی یونینوں کے مابین بات چیت ناکام

حیدرآباد 24 جنوری ( این ایس ایس ) وزیر ٹرانسپورٹ مسٹر بی ستیہ نارائنا اور آر ٹی سی یونینوں ایمپلائز یونین و تلنگانہ مزدور سنگھ کے مابین بات چیت آج ناکام ہوگئی ۔ بات چیت کی ناکامی کے بعد ائمپلائز یونین کے جنرل سکریٹری پدماکر نے آر ٹی سی ملازمین پر زور دیا کہ وہ 27 جنوری سے ہڑتال کیلئے تیار رہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ آر ٹی سی انتظام

حیدرآباد 24 جنوری ( این ایس ایس ) وزیر ٹرانسپورٹ مسٹر بی ستیہ نارائنا اور آر ٹی سی یونینوں ایمپلائز یونین و تلنگانہ مزدور سنگھ کے مابین بات چیت آج ناکام ہوگئی ۔ بات چیت کی ناکامی کے بعد ائمپلائز یونین کے جنرل سکریٹری پدماکر نے آر ٹی سی ملازمین پر زور دیا کہ وہ 27 جنوری سے ہڑتال کیلئے تیار رہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ آر ٹی سی انتظامیہ ملازمین کے مسائل کی یکسوئی میں دلچسپی نہیں رکھتا ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آر ٹی سی انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ ملازمین کو 32 فیصد عبوری فوائد فراہم کرے ۔ بوتسہ ستیہ نارائنا نے ملازمین یونینوں پر زور دیا کہ وہ ہڑتال کے اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں کیونکہ آر ٹی سی پر معاشی بوجھ ہے اور اسے خسارہ کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مستقبل میں بھی ملازمین یونینوں اور ان کے نمائندوں کے ساتھ عبوری راحت کے مسئلہ پر بات چیت جاری رکھنے کے حق میں ہے اس لئے ہڑتال کے فیصلے پر نظر ثانی کی جانی چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT