Wednesday , October 17 2018
Home / شہر کی خبریں / وزیر کیلئے اقل ترین قابلیت اور حد عمر کی ضرورت : کرشنا مورتی

وزیر کیلئے اقل ترین قابلیت اور حد عمر کی ضرورت : کرشنا مورتی

’’بعض پڑھے لکھے انتہائی بیوقوف اور بعض اَن پڑھ کافی سمجھدار ہوتے ہیں‘‘
حیدرآباد۔ 17 ڈسمبر (پی ٹی آئی) سابق چیف الیکشن کمشنر ٹی ایس کرشنا مورتی نے وزیر بنانے کیلئے اقل ترین تعلیمی قابلیت کے بعض اور وزارتی عہدہ کیلئے حد عمر مقرر کرنے کی پرزور وکالت کی ہے۔ کرشنا مورتی نے کسی کو مرکزی یا ریاستی وزیر بنانے بنانے موجودہ اقل ترین حد عمر 25 کے بجائے 35 مقرر کرنے کی سفارش کی ۔ ارکان مقننہ کیلئے بھی بنیادی تعلیمی قابلیت مقرر کی جانی چاہئے۔ انہوں نے جواب دیا کہ یہ بھی قابل بحث موضوع ہے کیونکہ بعض انتہائی ذہین اور سمجھدار اَن پڑھ سیاست داں ہیں اور بعض انتہائی بیوقوف و احمق پڑھے لکھے سیاست داں بھی ہیں۔ کرشنا مورتی نے کہا کہ ’’میں نہیں سمجھتا کہ تعلیم بذات خود کسی شخص کو ذہین، قابل و اہل بناسکتی ہے لیکن جہاں تک وزراء کی بات ہے جی ہاں! اگر ان کے پاس کم سے کم کچھ بنیادی تعلیم ہوتی ہے تو یہ اچھی بات ہوگی کیونکہ انہیں فائیلس دیکھنا اور فیصلے کرنا رہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’اگر تک ارکان مقننہ کی بات ہے، میں ان میں سے نہیں ہوں جو شدت سے سمجھتے ہیں کہ ان کے لئے بھی کوئی تعلیمی قابلیت ہونی چاہئے‘‘۔ کرشنا مورتی نے کہا کہ کسی کو وزیر بننے کے لئے اقل ترین حد عمر کا تعین بہتر رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’اگر آپ چاہتے ہی ہیں کہ اس کو 35 سال بنالیجئے‘‘۔ میں یہ کہوں گا کہ کوئی بھی شخص 35 یا 40 سال کی عمر کو پہونچنے تک وزیر نہیں بن سکتا۔ یہاں کچھ پختگی ہونا ہی چاہئے۔ عمومی اصلاحات میں بات کرتے ہوئے کرشنا مورتی نے کہا کہ تعلیمی قابلیت ہی کسی کے موثر و بہتر لیجسلیٹر ہونے کی ضمانت یا طمانیت نہیں دے سکتی چنانچہ اس ضمن میں تعلیم سے کہیں زیادہ کردار کی اہمیت کرتی ہے‘‘۔ انہوں عام واقعات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ بعض وزراء اور ارکان قانون ساز بسااوقات اوچھے اور عامیانہ تبصرے کیا کرتے ہیں چنانچہ بحیثیت انہیں مزید ذمہ دار ہونا چاہئے اور ‘‘انہیں ناشائستہ بحث میں نہیں اُلجھنا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT