Friday , June 22 2018
Home / شہر کی خبریں / وزیر ہاوزنگ و انڈومنٹ اندرا کرن ریڈی نے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا

وزیر ہاوزنگ و انڈومنٹ اندرا کرن ریڈی نے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا

ہاوزنگ میں بے قاعدگیوں کے خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ

ہاوزنگ میں بے قاعدگیوں کے خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ
حیدرآباد۔/26ڈسمبر، ( سیاست نیوز) وزیر ہاؤزنگ و انڈومنٹ اندرا کرن ریڈی نے آج اپنے عہدہ کی ذمہ داری سنبھال لی۔ اس موقع پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اندرا کرن ریڈی نے کہا کہ اندراماں ہاؤزنگ میں بے قاعدگیوں کے سلسلہ میں سی آئی ڈی تحقیقات میں قصور وار پائے جانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام مستحق خاندانوں کو مکانات کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے۔ 3.50 کروڑ سے مکانات کی تعمیر کا آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ غریبوں کو دو بیڈرومس پر مشتمل مکان کی فراہمی کے سلسلہ میں سنجیدہ ہیں۔ بہت جلد اس اسکیم پر عمل آوری کے خدوخال طئے کئے جائیں گے اور جہاں بھی سرکاری اراضیات موجود ہوں وہاں مکانات کی تعمیر شروع کردی جائے گی۔ اندرا کرن ریڈی جو قانون کے قلمدان کے انچارج بھی ہیں‘ کہا کہ مقدمات کی عاجلانہ یکسوئی کیلئے حکومت اقدامات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ گوداوری پشکرالو تقاریب کمبھ میلہ کی طرز پر بڑے پیمانے پر منعقد کی جائیں گی۔

TOPPOPULARRECENT