Thursday , December 14 2017
Home / دنیا / وسطی امریکہ میں’نیٹ‘ طوفان سے 22افراد کی موت

وسطی امریکہ میں’نیٹ‘ طوفان سے 22افراد کی موت

سان جوس(امریکہ)،6اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) وسطی امریکہ میں کل مدارینی(ٹروپیکل)طوفان ’نیٹ‘کی وجہ سے کم سے کم 22لوگوں کی موت ہوگئی۔یہ طوفان زبردست بارش کیساتھ میکسیکو کے کیربین ریزارٹ اور امریکی گولف ساحل کی جانب بڑھ رہا ہے ۔میکسیکو کے نائب صدر روژاریو موریلو نے بتایا کہ طوفان کی وجہ سے نکاراگوامیں کم سے کم 11لوگوں کی موت ہوگئی اورسات دیگر لوگوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے ۔یہاں سیلاب کی وجہ سے ہزاروں افراد کو اپنا گھر بار چھوڑنا پڑاہے ۔ایمرجنسی افسران نے بتایا کہ کوسٹاریکا میں بارش کے سبب دو بچوں سمیت کم سے کم آٹھ لوگوں کی موت ہوگئی اور 17 افراد لاپتہ ہیں،جبکہ سات ہزار سے زیادہ لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر جانا پڑا ہے ۔ایمر جنسی سروسز کے مطابق ہونڈراس کی ایک ندی میں اچانک آئے طوفان سے دو نوجوانوں کی موت ہوگئی،جبکہ ال سلواڈورمیں کیچڑ میں دب کر ایک شخص کی موت ہوگئی اور دوسرا لاپتہ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT