Tuesday , April 24 2018
Home / Top Stories / وسطی امریکہ میں برف کا طوفان اور آندھی‘ 3ہلاک

وسطی امریکہ میں برف کا طوفان اور آندھی‘ 3ہلاک

منے پولیس ۔15اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) عظیم جھیلوں کے خلیجی ساحل سے ایک طوفان وسطی امریکہ تک پھیل گیا جس کے زیر اثر اس علاقہ میں برف ‘ آندھی ‘ بارش اور ژالہ باری ہوئی جس کی وجہ سے پروازیں منسوخ کردی گئی ۔ سڑکوں پر تباہی پھیلی اور کم از کم تین افراد بشمول ایک دوسالہ لڑکی لیوزیانا میں ہلاک ہوگئے ۔بالائی وسطی مغربی امریکہ میں ابتدائی موسم گرما کا طوفان اپنے ساتھ برف بھی لے آیا ہے جس کی وجہ سے دھوپ اور حرارت میں کمی ہوگئی ۔ تقریباً 400پروازیں جو منے پولیس سینٹ پال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہونے والی تھیں منسوخ کردی گئیں ۔ آج دوپہر زبردست برف باری کی وجہ سے رن وے کو صاف ستھرا رکھنا ناممکن ہوگیا تھا اور طیارے ان پر پھسل رہے تھے ۔ ان گھناونے حالات کی وجہ سے جنوبی ڈکوٹا میں ایئرپورٹ بند کردیا گیا ۔یہ ایئرپورٹ آج مسلسل دوسرے دن بھی بند رہا ۔ منے سوٹا سے متصل شہر شکاگو برف گرنے کی وجہ سے سفید پوش ہوگیا اور یہاں کے بیس بال گیمس ملتوی کردیئے گئے ۔ طوفان کی وجہ سے اتوار کا میچ بھی منسوخ ہوگیا ۔ ہفتہ کے دن 13انچ (33سنٹی میٹر) برفباری ریکارڈ کی گئی تھی ۔ ڈیٹ رائیٹ میں سب سے زیادہ برفباری ہوئی ۔
عہدیداروں نے کئی شاہراہوں کو جنوب مغربی منے سوٹا میں بند کردیا ۔ جنوبی علاقہ میں گاڑی چلانا مشکل ہورہا تھا ۔ قومی محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی کہ جنوبی منے سوٹا کا وسیع علاقہ بشمول منے پولیس اور سینٹ پال 20انچ (51سنٹی میٹر) برفباری کا شکار ہوسکتا ہے ۔ پورے اتوار کے دن تیز رفتار ہوائیں چلتی رہیں گی ۔ منے سوٹا ‘ ویسکانسن اور مشی گن میں ریاست نیویارک اور ریاست نیو انگلینڈ کی جانب سے آنے والی سرد ہواؤں کے زیر اثر 18انچ (46سنٹی میٹر) برفباری کا اندیشہ ہے ۔ اتوار کی شام 55میل فی گھنٹہ (88.5) کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی چلے گی ۔ گرین بے میں بھی برفباری کا اندیشہ ہے ۔ قومی موسم موسمیات نے انتباہ دیا ہے کہ ساحلی علاقوں میں جیسے مشی گن جھیل ‘ وسکامسن اور لی نوئے کے علاوہ شکاگو کے رہائشی علاقوں کو انتباہ دیا گیا ہے ۔ برف ا ور 50میل فی گھنٹہ 80کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوبی ڈکوٹا میںمسلسل دوسرے دن بھی آندھی چلی رہی جس کی وجہ سے سفر کے لئے حالات ناسازگار بلکہ ممکن ہوگئے ۔ریاست کے مغربی حصہ میں امتناعی احکام سے دستبرادری اختیار کرلی گئی ۔ تاہم سیوکس آبشارکے علاقہ میں سفر پر امتناع برقرار رہا ۔ ریاست کے کئی علاقوں میں 18انچ (46سنٹی میٹر) برفباری ہوئی ۔ جنوب مغربی ڈکوٹا میں طوفان اور آندھی کی وجہ سے ہزاروں صارفین جن کا قیام مشی گن میں تھا برقی سربراہی سے محروم ہوگئے ۔

TOPPOPULARRECENT