Friday , September 21 2018
Home / ہندوستان / وسطی اور شمالی کشمیر میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات بحال

وسطی اور شمالی کشمیر میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات بحال

سری نگر ، 9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وسطی کشمیر کے تین اضلاع سری نگر، بڈگام اور گاندربل اور شمالی کشمیر کے تین اضلاع کپواڑہ، بانڈی پورہ اور بارہمولہ میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات بحال کردی گئی ہیں، تاہم جنوبی کشمیر کے چار اضلاع پلوامہ، شوپیان، کولگام اور اننت ناگ میں یہ خدمات پیر کو مسلسل تیسرے دن بھی منقطع رکھی گئیں۔وادی میں یہ خدمات 7 جولائی کو حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان مظفر وانی کی دوسری برسی کے پیش نظر معطل کی گئی تھیں۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ خدمات کی معطلی کا اقدام امن دشمن عناصر کی جانب سے انٹرنیٹ کے غلط استعمال کو روکنے کے لئے اٹھایا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT