Tuesday , September 25 2018
Home / دنیا / وسطی فلپائن میں زلزلہ کا جھٹکا

وسطی فلپائن میں زلزلہ کا جھٹکا

منیلا 15 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) وسطی فلپائن کے ایک بڑے جزیرہ نما کے ساحل پر آج ایک طاقتور زلزلہ کا جھٹکا محسوس کیا گیا ۔ تاہم کسی طرح کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں مل سکی ہے اور نہ ہی کوئی سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے ۔ امریکہ جیالوجیکل سروے نے کہا کہ زلزلہ کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مبدا نیگروس جزیرہ کے جنوب مغربی ساحل سے 38 کیلومیٹر کے فاصلے پر تھا ۔ کہا گیا ہے کہ یہ زلزلہ زمین میں 53 کیلو میٹر اندر تک محسوس کیا گیا جبکہ فلپائن انسٹی ٹیوٹ برائے آتش فشاں اور علم الارض کے بموجب کسی طرح کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ اس ادارہ نے زلزلہ کی شدت 6.3 فیصد قرار دی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT