Saturday , September 22 2018
Home / دنیا / وسطی نائجیریا میں تشدد ، 16 افراد ہلاک

وسطی نائجیریا میں تشدد ، 16 افراد ہلاک

ماکردی ۔ 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 16 افراد جن میں سے بیشتر خواتین اور بچے تھے، نوجوانوں اور مویشی چرانے والوں کے درمیان وسطی نائجیریا میں جھڑپ کے دوران ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے بموجب کل دیہات اوموتو میں نوجوانوں اور مویشی چرانے والوں کے درمیان اوک پوکو کے علاقہ میں جھڑپ ہوگئی جس کی وجہ سے یہ افراد ہلاک ہوئے۔ یہ علاقہ اراضی کے تنازعات اور مویشی چرانے کے حقوق کے سلسلہ میں شورش پسند علاقہ سمجھا جاتا ہے۔ ریاستی پولیس کے ترجمان موسیس سیامو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مویشی چرانے والوں اور نوجوانوں کے درمیان مذاکرات اور ان کے برہم جذبات ٹھنڈے کرنے کیلئے ایک امن اجلاس طلب کیا گیا ہے کیونکہ اس علاقہ میں کشیدگی پھیلی ہوئی ہے۔ چند مکانوں کو تشدد کے دوران نذرآتش بھی کردیاگیا۔ چار افراد تاحال تشدد کی وارداتوں کے سلسلہ میں گرفتار کئے جاچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT