Friday , July 20 2018
Home / ہندوستان / وسطی کشمیر کے بڈگام میں مسلح تصادم۔ ایک ہلاک

وسطی کشمیر کے بڈگام میں مسلح تصادم۔ ایک ہلاک

سری نگر ، 25مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے آری زال میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب کو ہونے والے ایک مختصر مسلح تصادم میں ایک عسکریت پسند کو ہلاک کیا گیا ہے ۔ مہلوک عسکریت پسند کی شناخت شمالی ضلع بارہمولہ کے واگورہ کے رہنے والے شفاعت احمد وانی کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ وہ لشکر طیبہ سے وابستہ تھا۔ طرفین کے مابین گولہ باری کے تبادلے میں ایک 17 سالہ لڑکی زخمی ہوئی ہے جس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے ۔ زخمی لڑکی کی شناخت حمیرہ دختر محمد مقبول خان کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ریاستی پولیس کی طرف سے اتوار کی علی الصبح یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں مسلح تصادم کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا گیا کہ پولیس تھانہ بیروہ کے تحت آنے والے خان محلہ آری زل میں عسکریت پسندوں کی موجودگی سے متعلق مصدقہ اطلاع ملنے پر فوج کی 53 راشٹریہ رائفلز، ریاستی پولیس اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں نے مذکورہ علاقہ میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔
بیان میں کہا گیا ‘تلاشی آپریشن کے دوران ایک گھر میں چھپے بیٹھے عسکریت پسندوں نے باہر آکر اندھا دھند فائرنگ فائرنگ کی۔

TOPPOPULARRECENT